پولیس مقابلے میں زخمی 3 ملزمان سمیت 47 افراد گرفتار

171

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر میں کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران 47 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،گرفتار شدگان میں سے 3 مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، ملزمان میں نجیب اللہ اور حبیب اللہ شامل ہیں،ملزمان سے اسلحہ، لوٹی گئی رقم اور 15موبائل فونز برآمد ہوئے۔زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مبینہ ٹاؤن میںہونے والے مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ ملزم سے اسلحہ، لوٹی گئی رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی، پولیس اہلکاروں کے مطابق پولیس نے موٹرسائیکل سوار ملزم کو روکنے کی کوشش کی،ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی،پولیس کی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا،زخمی ملزم شکیل احمد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو پی آئی بی کالونی سے گرفتار کرلیا ،ملزمان اکمل اور مجاہد عمر نامی شہری سے 75 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے، ملزمان نے دوران ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان شہر میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جیکسن تھانے کی حدودکیماڑی تارا چند روڈ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے ٹارگٹٹڈ گھروں کی تلاشی لی، پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا پولیس نے21 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق کھارادر کے علاقے میں کمسن بچی کے ساتھ سے زیادتی کرنے والا ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،اس سے قبل بھی دو مرتبہ ملزم اس قبیح فعل کا مرتکب ہوا ۔ادھر عزیز بھٹی پولیس نے منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں4 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس اور بڑی تعداد میں گٹکا برآمد کرلیا۔ پاکستان بازار، منگھوپیر اور سرجانی ٹاؤن پولیس نے کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں، ملیر سٹی اور ائرپورٹ پولیس نے 4 منشیات فروشوں، ناظم آباد، گلبہار، شارع نور جہاں اور سرسیدٹاؤن پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مالیت کی منشیات ،اسلحہ ،گٹکا، 108 کلو چھالیہ وگٹکے میں استعمال ہونے والا دیگرسامان برآمد کرلیا۔ماڑی پور پولیس نے ایک ملزم رضوان، چاکیواڑہ پولیس نے گٹکا،ماوا سپلائی میں ملوث 2ملزمان شبیر اور محب کو گرفتار کرلیا ۔