سوئی سدرن کا سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

268

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 12 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی، انڈسٹریل اور کیپٹو پاور کو اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل بند رہے گی۔