عدالت عظمیٰ‘ایچ بی ایف سی کے سابق منیجر کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر برہم

204

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ رجسٹری نے ایچ بی ایف سی کے سابق منیجر کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر برہم، عدالت عظمیٰ نے اللہ بخش کو فوری واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ مذکورہ کیس کی سماعت چیف جسٹس عدالت عظمیٰ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ایچ بی ایف سی کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذرا خیال نہیں کسی کا حق روک کر بیٹھے ہیں،آپ کو کس نے حق دیا کسی کا جائز حق روکیں؟ ۔