دردانہ صدیقی واسما سفیر کی رضا ذوالفقار کے اہل خانہ سے ملاقات و اظہارتعزیت

120

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اورحلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم ذوالفقار چودھری اورعلاقہ گرین ٹائون کی رکن جماعت رفعت ذوالفقار کے جوان بیٹے رضا ذوالفقار کی دن دیہاڑے بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ان کی رٹ کہاں ہے؟۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمے داری ہے، قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسما سفیر نے شہید رضا ذوالفقار کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اورکہا کہ اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو مشکل کی اس گھڑی میں صبر جمیل سے نوازے۔