ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

284

اسلام آباد: ملک بھر میں وفاقی دارالحکومت سمیت مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور گردنواح  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ فورا گھروں سے نکل کر کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکزمینگورہ سے 25کلو میٹر جنوب مشرق تھا۔

 مظفر آباد،سوات ، مری، ملا کنڈ کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، بالاکوٹ، راولپنڈی، آزاد کشمیر ، پشاور میں زلزلہ آنے سے عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے ہلنے لگے،  زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے اور استغفار کرنے لگے۔