معاشی بحالی کیلیے تاجروں کے تحفظات دور کیے جائیں‘ اقبال ڈار

268

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ج) کے صدر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے متوازن بجٹ دیا ہے، تاہم ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال کرنے اور انہیں فروغ دینے کے لیے تاجر برادری کے تحفظات بھی دور کیے جائیں تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنا کاروبار چلا سکیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ پر قومی اسمبلی میں بحث ہورہی ہے اور نئی تجاویز بھی آسکتی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ مثبت تجاویز کو زیر غور لائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دیے جانے پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہے، حکومت اطمینان کے ساتھ ان کا موقف معلوم کرے اور اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کیا جائے، تاجروں پر دباﺅ سے مثبت نتائج نہیں ملیں گے۔