ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد سے تاجررہنماﺅں کے وفد کی ملاقات

184

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو سے انکے آفس میں حیدرآباد چمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو رکن اور حیدرآباد بزنس فورم کے سینئر وائس چیئرمین محمد یوسف میمن اورصدرفیاض اعوا ن کی قیادت میں شہر بھر کی مختلف مارکیٹ انجمنوں کے عہدیداران پر مشتمل و فد نے ملاقات کی۔ وفد میں سہیل قریشی، انور کندن،محمد حسین غوری،یونس کھتری،آصف منشائ،وسیم قریشی، جاوید اقبال راجو،حاجی عبدالشکور، محمد علی ودیگر عہدیداران بھی شامل تھے، وفد کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر حیدرآبادکواجرک، پھولوں کے ہار اور گلدستہ پیش کیا گیا، ملاقات میں سینئر وائس چیئرمین محمد یوسف میمن اورصدرفیاض اعوا ن نے ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لطیف آباد اور سٹی کے بازاروں میں تاجران کو صفائی ستھرائی، تجاوزات، پارکنگ اور لائٹنگ، ٹیکس، بلدیہ کی کرایہ داری سمیت مختلف مسائل ہیں تاہم آج ہم یہاں شکوے شکایات کے بجائے اپنے شہر حیدرآباد میں آپ کا خیرمقدم کرنے اور آپ کو لطیف آباد و سٹی کی مارکیٹوں میں دورے کی دعوت دینے آئے ہیں،آپ کی چند روز کی کچھ کاوشیں قابل ستائش نظر آئیں ہیں جن سے شہر کی بہتری کی امید روشن ہوئی ہے اور جو بھی ادارہ یا فرد شہر کی تعمیر و ترقی کیلےے میدان عمل میں ہوگا شہر کی تاجر برادری ان کا دست و بازو ثابت ہوگی۔