شرمناک حرکتیں کرنے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کامطالبہ

128

کراچی (پ ر) پاک مسلم الائنس دیوان کے سربراہ بچو عبدالقادر دیوان نے کہا ہے کہ سیاسی ایوانوں میں قانون سازوں کی حرکتوں سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے، اعلیٰ ترین سیاسی ایوانوں میں گالم گلوچ اور ہلڑ بازی نہایت افسوسناک ہے، اسمبلیوں کے اسپیکرز غلط رویہ رکھنے اور شرمناک حرکتیں کرنیوالے اراکین کی رکنیت معطل کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔