حلقہ خواتین غربی میں شعبہ حریم ادب کی ادبی نشست

443

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع غربی میں شعبہ حریم ادب کے تحت ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے کہانیاں اور مضامین پڑھ کر سنائے،نائب نگراں کراچی حریم ادب طلعت نفیس نے کہا لکھاریوں کے لیے مطالعہ بہت ضروری ہے ہم ادبی نشستوں کے ذریعے ایسا اصلاحی ادب تخلیق کرنا چاہتے ہیں جو معاشرے سے فحش لٹریچر کا خاتمہ کر سکے اور طلعت نفیس نے جسارت کے ایڈیٹر اور کالم نگار شاہ نواز فاروقی کی بات کو کوڈ کرتے ہوئے کہا جب ہم 100 صفحات کا مطالعہ کرتے ہیںتو ایک صفحہ لکھنے کے قابل ہوتے ہیں بعد ازاں تمام لکھاریوں کو کارڈز کا تحفہ دیا گیا اور خاطر تواضع اور دعا کے ساتھ ادبی نشست کا اختتام کیا گیا ۔