چندریگرروڈ‘لائن بلاک ہونے پر سیوریج کا نظام درہم برہم

150

کراچی (پ ر) آئی آئی چندریگر روڈ اور محمد بن قاسم روڈ پر ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے افسران اور عملے کی مبینہ غفلت اور کوتاہی سے نکاسی آب کی مرکزی لائن چاک ہوگئی، کم و بیش 10 روز سے مرکزی لائن بلاک ہونے کے باعث علاقے کی تمام گلیوں میں سیوریج نظام درہم ہوگیا ہے اور ہر گلی میں میں گٹر ابل رہے ہیں اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہے، عارف جئے جا اسٹریٹ ، این جے مودی اسٹریٹ، ڈاکٹر بلموریہ اسٹریٹ اور بیگم گلی کی فوڈ اسٹریٹ میں گٹر ابلنے سے علاقہ مکینوں ‘دفاتر آنے اور جانے والے ملازمین کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے اس سلسلے میں کئی دن سے اہل علاقہ اور مکین ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے ایکسیئین ندیم اور فورمین رئیس سے کئی بار شکایات کرچکے ہیں اور دونوں افسران علاقے میں آکر چاک لائنوں کا جائزہ بھی لے چکے ہیں لیکن گٹر لائنیں پھر بھی چاک ہیں اور گلیوں میں گٹر ابل رہے ہیں، جمعہ کے روز نماز جمعہ کے وقت عارف جئے جا اسٹریٹ پر سنہری مسجد کے سامنے گٹر کا پانی جمع ہونے سے نمازی مسجد نہیں جاسکیں گے گٹر لائن چاک ہونے سے لیپروسی کالونی میں اللہ والا مسجد کے سامنے گٹر کا پانی جمع ہے، اہل علاقہ اور مکینوں نے اپیل کی ہے کہ واٹر بورڈ اور ڈی ایم سی جنوبی کی انتظامیہ علاقہ مکینوں پر رحم کرے اور فوری طور پر گٹر لائن کو کھولا جائے تاکہ مکینوں کی اذیت ختم ہوسکے۔