ملک مقصود احمد انتقال کرگئے ٗ نماز جنازہ اسد اللہ بھٹونے پڑھائی

146

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع شمالی کے دیرینہ رکن، سابق رکن شوریٰ ضلع شمالی، سابق امیر زون گجرو مقصود احمد ملک علالت کے باعث 75سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو نے جامع مسجد ابو حذیفہ سیکٹر Z-4 گلشن معمارمیں پڑھائی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی،سابق ایم پی اے اور ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی یونس بارائی ،جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید، امیر ضلع شمالی محمد یوسف ،قیم ضلع عرفان احمد، نائب امیر ضلع شمالی احمر خان ،نائب قیم جماعت اسلامی ضلع شمالی فیصل جمیل ،خالد صدیقی،ضلع گلبرگ کے امیر فاروق نعمت اللہ ،حاجی طور خان ،سیکرٹری اطلاعات صوبہ سندھ مجاہد چنا، ابو الخیر ملک ودیگر ذمے داران اور علاقہ گجرو،گلشن معمار،احسن آباد اور ضلع شمالی کے دیگر علاقہ جات کے کارکنان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔علاوہ ازیں مقصود احمد ملک کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امرا کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، محمد اسحاق خان، راجا عارف سلطان، ڈاکٹر واسع شاکر،عبد الوہاب، مسلم پرویز، انجینئر سلیم اظہر، سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی، حافظ عبدالواحد شیخ،یونس بارائی، عبدالرزاق ،انجینئر عبدالعزیز،نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔