مواچھ گوٹھ سے دو ملزمان آوان  راکٹ سمیت گرفتار

83

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مواچھ گوٹھ سے دو ملزمان کو آوان راکٹ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔کراچی میں اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے مواچھ گوٹھ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک دستی بم، ایک آوان راکٹ، دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیے گئے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔