۔سندھ ہائیکورٹ، ایک ہی واقعے کے 22 مقدمات کیخلاف درخواست دائر

161

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں بحریہ ٹاؤن کے ایک ہی واقعے کے 22 سے زائد مقدمات کے اندراج کے خلاف خالق جونیجو و دیگر نے درخواست دائر کردی ۔عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ درخواست گزار کاکہناتھا کہ کسی بھی واقعے کی ایک زائد ایف آئی آرز درج نہیں ہوسکتیں، عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق واقعے کی ایک ہی ایف آئی درج ہوسکتی ہے،بحریہ ٹاؤن کیس کی 22 ایف آئی آر درج کی گئی ہے جو خلاف قانون ہے،ایف آئی آر کالعدم قرار دی جائے۔