وفاقی وزرا لوڈشیڈنگ پر غلط بیانی کررہے ہیں، امتیاز شیخ

142

کراچی (آن لائن) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء لوڈشیڈنگ کے معاملے پر غلط بیانی کررہے ہیں۔امتیاز شیخ نے بجلی کے ترسیلی نظام اور لوڈشیڈنگ پر جاری بیان میں کہا کہ نیپرا اجلاس میں کمپنیوں کے سربراہان نے 15گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعتراف کیا، سربراہ این ٹی ڈی سی نے اعتراف کیا سسٹم میں صرف 23 ہزار میگاواٹ بجلی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت37 ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت ہونے کا دعویٰ کررہی ہیں۔امتیاز شیخ نے سوال اٹھایا کہ وفاق بتائے کہ باقی بجلی کہاں ہے۔ سندھ سمیت پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت توانائی مسائل پر سندھ کی کاوشوں پر رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، وفاق پر واضح کردیا ہے کہ ملک میں توانائی مسائل کا حل صرف سندھ کے پاس ہے۔