احتجاج سے سیکنڈری اور پرائمری اساتذہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا

291

شہدادپور (نمائندہ جسارت) گسٹا مہیسر گروپ کے تعلقہ صدر خالد ظہور بیگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، گسٹا سندھ مرکز کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے ملازمین کی جانب سے احتجاج پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے، مرکزی پریس سیکرٹری نثار احمد سومرو کی جانب سے دیے گئے بیان پر کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہوا کہ گسٹا کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو گسٹا نے اکیلے اس سے بڑے احتجاج ریکارڈ کروائے ہیں مگر پرانی خاصخیلی کمپنی نے اساتذہ کو اتنی تکلیف پہنچائی کہ اساتذہ اپنی پرانی قیادت سے ناراض نظر آتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ حاجی اشرف خاصخیلی نے ایک لاکھ ملازمین کی شرکت کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم مطالبات کے نوٹیفکیشن وصول کیے بغیر نہیں جائیں گے مگر پھر پورے سندھ نے نتیجہ دیکھا کہ معاملہ مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے پر ختم ہوا۔ احتجاج سے سیکنڈری اساتذہ اور پرائمری اساتذہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ تنخواہ تو بجٹ میں بڑھ رہی ہے۔ گروپ انشورنش کا نیا نوٹیفکیشن نکل چکا ہے۔ انہوں نے گسٹا سندھ کے مرکزی صدر مقصود مہیسر کے بھائی امجد مہیسر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔