بجٹ تناظر میں وزیر خزانہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز سے ملاقات کریں ، برآمد کنندگان

133

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین پاکستان اپیریل فورم جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ بجٹ تناظر میں وزیر خزانہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز سے ملاقات کریں۔ یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ویلیوایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز نے وفاقی بجٹ 2021-2022 کو عمومی تناظر میںگزشتہ بجٹ کی نسبت بہتر خیال کیا ہے مگر ویلیوایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہم بجٹ تجاویز اور اولین مطالبہ زیرو ریٹنگ نو پیمنٹ نو ریفنڈ کا نظام بحال کرنے یا سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے پر غور نہ کرنے پرٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ناخوش اور مضطرب ہیں۔حکومت نے بجٹ میںایکسپورٹرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 0.5فیصد کرنے اور ایکسپورٹ ڈولپمنٹ سرچارج کو معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔