محمد سلیم خان ڈائریکٹر پریس انفارمیشن مقرر

190

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے سینئر ڈائریکٹر محمد سلیم خان کو ڈائریکٹر پریس انفارمیشن مقرر کردیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ محمد سلیم خان پریس سیکرٹری گورنر سندھ، ڈائریکٹر ایڈمن، افسر تعلقات عامہ گورنر سندھ اور افسر تعلقات عامہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔