سندھ بجٹ : تنخواہ ‘ پنشن میں 15فیصد اضافہ متوقع

178

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کا بجٹ (آج)منگل15جون کوپیش کیا جائے گا،جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔مالی سال 2021ء 2022 ء کے لیے سندھ کابجٹ 15 جون کوپیش کیا جائے گا۔ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ بجٹ کا مجموعی حجم 13ہزار ارب روپے سے زاید متوقع ہے۔بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 222ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے جب کہ گریڈ ایک تا 15کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مزدور کی کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ بجٹ میں کراچی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج بھی شامل ہے۔کراچی کی 10سے زاید میگا اسکیمز پر 22ارب روپے مختص کرنے اور مجموعی ترقیاتی بجٹ کا55فیصد تعلیم،صحت،زراعت،امن عامہ کے لیے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پولیس میں بھرتیوں ، الائونسزمیں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔