روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

262

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، اور روپے کی قدر میں 60 پیسے کی  کمی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں تقریباً 60 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 156 روپے 78 پیسے رہی جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے بڑھی ہے، اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 157 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے۔