سچل میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکا رشہید

190

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سچل پولیس کا اہلکار ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، مقابلے کے دوران ایک ڈاکو بھی مار اگیا ، تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں واقع واٹر بورڈ کالونی کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 3مسلح ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے پہنچنے والی سچل پولیس پر ڈاکوئوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 51سالہ پولیس کانسٹبل شبیر احمد شاہ ولد سید یوسف کو سینے پر گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ملزمان بھاگتے ہوئے مدینہ کالونی کے جنگل کی جھاڑیوں میں چھپ گئے تاہم پولیس نے تعاقب کو جاری رکھتے ہوئے ملزمان کو گہرے میں لے لیا فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک افغانی ڈاکو مارا گیا تاہم ا س دو ساتھی فرار ہوگئے ہلاک ملزم کے قبضے سے شہید کانسٹیبل پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمع برآمد ہوا ہلاک ملزم کو شہید کانسٹیبل کے ساتھی اہلکار اور شہریوں نے شناخت کرلیا۔ہلاک ملزم کا نام معلوم کیا جا رہا ہے رات گئے تک پولیس مدینہ کالونی اور ا س اطراف میں آپریشن جاری رکھے ہوئی تھی ۔