پشاور مذبح کے لائسنس اجراءکےلیے نیا اشتہار دینے کا حکم

154

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے پشاور مذبح کے لائسنس اجراءسے متعلق کیس میں خیبر پختونخوا حکومت کو پشاور مذبح کے لائسنس اجراءکے لیے نیا اشتہار دینے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو دوران سماعت جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے پشاور میٹرو پولیٹن کارپوریشن دوسرے فریق کے ساتھ ملی ہوئی ہے، پشاور ہائیکورٹ نے 5 سال پہلے پشاور ذبح خانے کے لیے نیا اشتہار دینے کا حکم دیا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ دوران سماعت پشاور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے وکیل نے مو¿قف اپنایا کہ مذبح کا لائسنس 51 لاکھ روپے میں دیا گیا۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ کارپوریشن کو شفافیت کے عمل پر کیا اعتراض ہے، نیا اشتہار دیا جائے ہوسکتا ہے کوئی ایک کروڑ میں مذبح کا لائسنس خرید لے، ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے عدالت میں تسیلم کیا کہ ذبح خانے کے لائسنس کے اجراءمیں فراڈ ہوا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پختونخوا حکومت کو مذبح کے لائسنس اجراءکے لیے نیا اشتہار دینے کا حکم دے دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔