اشیائے خورو نوش پر ٹیکس کم کیا جائے ،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ مرکزی بینک ماضی میں نظر انداز کیے جانے والے شعبوں کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے جسے سراہتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے کاٹیج انڈسٹری کو ایک کروڑ تک کے بلا ضمانت قرضے فراہم کرنے کے فیصلے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دیگر ممالک کی طرز پر نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے بھی بلا ضمانت قرضوں کی فراہمی کا اعلان کیا جائے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے ممالک نے ایس ایم ای کے شعبہ کو توجہ دے کر ترقی کی ہے جس کا پالیسی سازوں کا ادراک ہے مگر ماضی میں ایسی کوئی بھی ا سکیم توقعات کے مطابق کامیاب نہیں ہو سکتی ہے جس سے یہ شعبہ متاثر ہوا ہے مگر اب صورتحال میں تبدیلی آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ بینک بھی ایس ایم ای سیکٹر کو قرضے دینے کو نقصان کا سودا تصور کرتے ہیں تاہم اب نقصان کی صورت میں مرکزی بینک ان کی مدد کرے گا۔اب اس اہم شعبہ میں جدت اور توسیع کا قوی امکان ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سال روان کے پہلے گیارہ مہینوں میں بینکوں سے قرضوں میں ستر فیصد اضافہ ہوا ہے جو اقصادی سرگرمیوں میں اضافہ کا آئینہ دار ہے۔