وفاقی بجٹ میں382 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

352

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی حکومت نے مالی سال 2021-22 ء میں 382 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔382 ارب روپے کے ریونیو اقدامات سامنے آگئے۔بجٹ دستاویز کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 52 ارب روپے کے ریونیو اقدامات تجویز کیے ہیں ۔سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 215 ارب روپے کے ریونیو اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ انکم ٹیکس میں 115 ارب روپے کے ریونیو اقدامات جبکہ مالیاتی بل میں 195 ارب روپے کی ٹیکس مراعات تجویز کیے گئے ہیں ۔