کویتی اینکر کا اسرائیل کی حمایت میں بیان، عوام مشتعل

376

کویت کی متنازعہ مصنف اور ٹی وی میزبان فجر السعید کے اسرائیلی ٹی وی چینل پر نمودار ہونے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی حمایت نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

گذشتہ روز کے این 11 اسرائیلی ٹی وی پر فجر السعید کا انٹرویو نشر ہوا جس میں انہوں نے کویت کی خاموش اکثریت کی نمائندہ ہونے کا دعویٰ کیا جو اسرائیل سے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کی بہت بڑی حمایتی ہیں۔ ہیں۔ .

السعید نے اسرائیلی رکن کینیٹ عباس منصور پر ریمارکس دیئے جنہوں نے حال ہی میں اسرائیل کے طویل ترین خدمت گزار وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش میں اسرائیلی اتحاد کا حصہ بنے ہیں۔ فجر السعید نے کہا کہ وہ عباس کو نہیں پہچانتیں کیونکہ وہ عملی ، فکری اور نظریاتی طور پر اخوان المسلمون کی تحریک سے وابستہ ہیں۔ (خیال رہے اخوان المسلمون عباس منصور سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرچکی ہے۔)

47 سالہ عباس منصور اسرائیل میں اسلامی تحریک کے نائب چیئرمین ہیں جو اسرائیلی انتخابات کا حصہ بننے کیلئے شیخ راہد صلاح کی سربراہی میں تحریک کی شمالی شاخ سے 1995 میں الگ ہوگئے تھے۔ انہوں نے رعام پارٹی قائم کی جسے متحدہ عرب کی فہرست (United Arab List) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔