مرحوم حاذق علی کے خاندان کی علمی خدمات قابل تعریف ہیں، رخسانہ تنویر

274

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے تحریک پاکستان کے کارکن اور حیدرآباد کی علمی شخصیت حاذق علی مرحوم کی صاحبزادی کے انتقال پر ایک تعزیتی اجتماع ان کی رہائش گاہ نمبر لطیف آباد نمبر9میں منعقد ہوا اس موقع پرجماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ رخسانہ تنویر نے مرحومہ اور ان کے خاندان کی علمی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس خاندان نے ہجرت کے بعد علم کے فروغ کیے لیے جو کام کیا اور کالج و اسکول قائم کیے ان سے آج بھی لوگ مستفید ہورہے ہیں۔