کاٹی اور ڈیٹا سنک کے مابین معاہدہ

232
صدر کاٹی سلیم الزماں اور ڈیٹا سنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رزاق ایچ پراچہ دستاویزات کا تبادلہ کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) اور معروف آئی ٹی کمپنی ڈیٹا سنک (DataSync) کے درمیان ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے لیے معاہدہ طے پاگیاہے۔ مفاہمتی یادداشت پر کاٹی کے صدر سلیم الزماں اور ڈیٹا سنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رزاق ایچ پراچہ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر کاٹی کے سینئر نائب صدر ذکی احمد شریف، نائب صدر نگہت اعوان، نہال اختر اور فرحان حسن بھی موجود تھے۔ شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پیدواری صلاحیت اور ورک فورس کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔ کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے کہا کہ ڈیٹا سنک کے اشتراک سے کورنگی صنعتی علاقے میں فیکٹریوں اور دفاتر کو جدید آئی ٹی سہولیات سے آراستہ کر یں گے،کاٹی کے ممبران کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی آسان بنائیں گے، جس میں بزنس آٹومیشن، ای آفس اور اکیڈمک انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ سسٹم (اے آئی ایم ایس) شامل ہیں۔