فوری نیند لانے کا طریقہ

952

اگر آپ اپنے دن کے وقت سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو رات کی نیند بھپور ہونا چاہیے۔

بیماریوں کی روک تھام کا امریکی مرکز (CDC) کا کہنا ہے کہ ایک تہائی سے زیادہ بالغ مستقل بنیاد پر کافی نیند نہیں لیتے جس کی بنیاد پر اکثر ماہرین نیند کی کمی کو “صحت عامہ کی وبا” قرار دیتے ہیں۔
ورلڈ سلیپ سوسائٹی، نیند سے متعلق پیشہ ور ماہرین کی ایک غیر منفعتی تنظیم کے مطابق نیند کی کمی بھی ایک عالمی مسئلہ ہے۔ نیند کے مسائل ایک عالمی وبا کی حیثیت رکھتے ہیں جو دنیا کی 45٪ آبادی کے لئے صحت اور معیار زندگی کو خطرہ بناتا ہے۔
نیند سے محروم زندگی ضرررساں ہے۔ جس طرح آپ نے کوروناوائرس سے حفاظتی تدابیر جیسے ہاتھوں کو دھونے اور ماسک پہننا، اپنائی ہیں اسی طرح آپ نیند لینے کی احتیاطی تدابیر کو اپنانے کا طریقہ بھی سیکھیں۔
آپ اپنے دماغ کو نیند لینے کی تربیت دے سکتے ہیں کہ وقت معین پر آپ کو نیند آجائے اور پھر آپ سوتے ہی رہیں۔
طویل عمر کے لیے نیند متعدد اچھی صحت سے منسلک اہم عوامل (جیسے کھانا اور ورزش) میں سے ایک ہے۔ اپنی نیند کے معیار کو بڑھانے کے بہت سے آسان طریقے ہیں۔
پہلا کام یہ ہے کہ آپ نیند کا ماحول پیدا کریں۔ آرام دہ بستر اور اندھیرا اچھی نیند کیلئے ضروری ہے۔ سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ ہم ٹھنڈے درجہ حرارت (15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ) معیاری نیند لے سکتے ہیں۔
گرم پانی سے نہا کر یا کتاب پڑھ کر سونے کی عادت بنائیں کریں۔ اس کے علاوہ گہری سانس لینے ، یوگا کرنے یا مراقبہ بھی نیند کو جلد لانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے اور اس پر قائم رہیں۔
بستر پر جانے کیلئے ایک وقت معین کریں اور اس کی پاسداری کریں اور اٹھنے کا بھی ایک وقت معین کریں اور یہ عادت چھٹی کے دنوں میں بھی قائم رہے۔ ماہرین کہتے ہیں جسم کو دستور (routine) پسند ہے۔