ترکی کا جدید تریک مسلح کشی کا کامیاب تجربہ

206
ترکی: مسلح ڈرون کشتی کا تجربہ کیا جارہا ہے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے مقامی ساختہ مسلح ڈرون واٹر بوٹ کا کامیاب تجربہ کرکے ایک بار پھر اپنے دشمنوں پر دبدبہ قائم کردیا۔غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق ترکی نے دینیز کردو 2021ء نامی مشقوں کے دوران مقامی مسلح ڈرون واٹر بوٹ سے پہلا کامیاب فائر کیا۔ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی ڈرون واٹر بوٹ پہلے فائر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی۔دینیز کردو مشقیں بحیرہ ایجئین اور مشرقی بحیرہ روم میں جاری ہیں۔ترک ساختہ بوٹ نے دائرہ کار میں پہلا فائر کر کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوم کو اس کامیابی کے حوالے سے آگاہ کیا۔تجزیہ کاروں نے ڈرون کے کامیاب فائر کو ترکی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی گروپ سے خطاب میں کہا تھا کہ ترکی کے مقامی طور پر تیار کردہ بغیر پائلٹ جنگی طیارے 2023ء میں آسمانوں پر محو پرواز ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ترکی نے پولینڈ کو مسلح ڈرون فروخت کرنے کا معاہدہ بھی کیا ہے، جو اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے اور اس وقت ترکی سمیت 4 مختلف ممالک میں 180 ترک بیرقدار ڈرون خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ترک صدر نے ملک میں ایک ماہ کے دوران تیل کے 3 نئے کنویں دریافت ہونے کی بھی نوید سنائی تھی۔