نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید‘ 22 زخمی

222
نابلس: قابض صہیونی فوج مظاہرین پر گولیاں برسا رہی ہے‘ فلسطینی نوجوان جواب میں سنگ باری کررہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ فلسطینی ذرائع ابلا غ کے مطابق جمعہ کے روز نابلس کے جنوبی قصبے بیتا میں جبل صبیح کی چوٹی پر یہودی آبادکاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر قابض فوج نے اندھادھند گولیاں اورآنسو گیس کے شیل برسائے، جس کے نتیجے میں زکریا حمایل شہید اور 22زخمی ہوگئے۔