پی ایس ایل6 : پی سی بی کھلاڑیوں کی معلومات دینے میں ناکام

568

کراچی (سید وزیر علی قادری): پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لئے 5 بجے شام ابوظبی روانہ ہونے والے خصوصی طیاروں میں سوار کھلاڑی و سپورٹنگ اسٹاف کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ 6 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی آپ ڈیٹ کرنے میں ناکام ہے۔

پی ایس ایل کا انعقاد معمہ بن گیا، سرفراز سمیت 25 کھلاڑیوں کے ویزے ہنوز جاری نہ ہوسکے،پی سی بی میں اتنی بدانتظامی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

شائقین ٹیم کی معلومات  جاننے کیلئے  بے چین ہیں، کیا امارات میں برانڈ ایونٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہوسکے گا؟ کئی سوالات اٹھ گئے ہیں،  پی سی بی کی انتظامیہ جواب دینے سےقاصر ہے۔