پبلک ایڈ کمیٹی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہے، محمد شفیق

138

کراچی(پ ر)جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت یوسی 21شریف کالونی لانڈھی میں پانی کے شدید بحران پر ہینڈ پمپ لگایا گیا۔ہینڈ پمپ کا افتتاح پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے رہنما اور معروف عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک ایڈ کمیٹی عوامی فلاح وبہبودکے لیے کام کر رہی ہے۔پبلک ایڈ کمیٹی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے اور ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے ہینڈ پمپ کا افتتاح بھی کیا۔