پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

212

مہنگائی کے طوفان میں گھرے عوام ہوجائیں تیار، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیج دی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہےجس میں  پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 25 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ اوگرا پٹرولیم ڈویژن کو آج سمری ارسال کرے گا، وزیراعظم قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔

عید کی چھٹیوں کے باعث اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار نہیں کی تھی۔ آج دفاتر معمول کے مطابق کھلنے پر سمری بھیجی گئی ہے۔