پاکستان میں افغانستان کے سفیر کی دفترخارجہ طلبی

312

پاکستان میں افغانستان کےسفیرکودفترخارجہ طلب کر کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نےافغانستان کےمشیرقومی سلامتی کی طرف سےپشتونوں سےمتعلق بےبنیادالزامات مسترد کر دیئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کےسفیرکو دفترخارجہ طلب کر کے پاکستان نےافغانستان کےسفیرکوافغان مشیرقومی سلامتی کےبیان پرتحفظات سےآگاہ کیا۔

دفترخارجہ نے باور کروایا کہ بےبنیادالزامات سےاعتمادمیں کمی واقع ہوتی ہے،افغان قیادت کےبیانات سےدونوں برادرممالک کےمابین ماحول خراب ہوسکتا ہے۔