غزہ پر اسرائیلی جارحیت، فیصل ایدھی کا فلسطينيوں کی مدد کو جانے کا اعلان

287

کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطينيوں کی مددکرنا چاہتےہیں، جس کے لیے ویزے کی درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نےکہا کہ 2سے 3 دن ميں امدادی ٹيميں غزہ پہنچ جائيں گی، مصر کے راستے فلسطین جائیں گے، دوائیں اور خوراک مصر سے حاصل کیں جائیں گی۔

سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن کا مزید کہنا تھا کہ قوم سے اپیل ہےکہ وہ بھی ہماری مددکریں،ویزے کی منظوری ملنے کے بعد فوری طور پر مصر روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 270 سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، صیہونی فوجیوں کے جاری حملوں سے اسپتال زمین بوس ہوگئے ہیں اور ادویات کی بھی قلت ہوگئی ہے۔