کتے نے نظر انداز کرنے پر وزیراعظم کے براہ راسٹ انٹرویو میں خلل ڈال دیا

638

ڈبلن: آئرلینڈ کے وزیراعظم برینس ماؤنٹین کے کتے نے نظر انداز کرنے پر براہ راسٹ انٹرویو میں خلل پیدا کر کے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی۔

انٹرنیٹ پر آئرلینڈ کے وزیراعظم برینس ماؤنٹین کی ایک ویڈیو شیئر ہوئی، جس میں وہ مقامی میڈیا کو انٹرویو دے رہے تھے. برینس وزیراعظم ہاؤس کے باغیچے میں صبح کے وقت انتہائی اہم انٹرویو دے رہے تھے کہ اسی دوران اُن کا کتا بھی وہاں پہنچ گیا اور اُس نے خلل ڈالنا شروع کیا۔

انٹرویو کے دوران وزیراعظم نے کتے کو اپنے سے دور کرنے کی کوشش کی مگر وہ باز نہ آیا اور پیروں سے چمٹتا رہا۔ انہوں نے جب کتے کو دور ہٹایا تو اُس نے ہاتھ پر کاٹنے کی کوشش بھی کی۔

برینس انٹرویو کے دوران کتے کو ایک ہاتھ سے پیار کر کے سنبھالنے کی بھی کوشش کرتے رہے مگر ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے اُسے کسی اور کی جانب توجہ دینا اچھا نہیں لگ رہا۔

اس ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ انٹرویو دینے سے پہلے کتے کو بھی وقت دیا کریں۔