کراچی میں آج سے 17 مئی تک شدید گرمی کا امکان

491

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کے اثرات کے باعث کراچی میں آج سے17مئی کے دوران موسم گرم اور کبھی شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے17 مئی کے دوران کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40سے 42ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں 16سے 17 مئی کے دوران گرمی بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کے اثرات کے باعث ہوگی۔سمندر میں ہونے والی سرکیولیشن سمندری ہوائیں اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سائیکلون کے پیش نظر جائزہ اجلاس ہوا جس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ویدر سسٹم بحیرہ عرب کے جنوب میں بن رہا ہے، سائیکلون سے سندھ میں آندھی اور طوفانی بارش کا امکان ہے، طوفان کی رفتار سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،۔

طوفان بھارتی گجرات کو ہٹ کرتا ہے تو تھر میں شدید بارشیں ہوں گی، کمشنر کراچی، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو نالوں کی صفائی کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ماہی گیروں کو کل سے سمندر میں جانے سے روک دیا۔