افغانستان: کابل میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ، امام مسجد سمیت 12 نمازی شہید

433

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکےکے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی شہید ہوگئے۔

افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکہ کابل کے ضلع شکردرہ کی مسجد میں اس وقت ہوا جب نمازی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصرود تھے، دھماکے کے نتیجے میں 12 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں امام مسجد بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ وحشیانہ اقدام کابل انتظامیہ کے مذہبی مخالف جرائم کا ایک حصہ ہے ۔

خیال رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کی تین روز جنگ بندی کے دوران یہ پہلا بڑا واقعہ ہے، دونوں جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔