۔12مئی کو ریاستی دہشت گردی کی گئی، سعید غنی

127

کراچی (آن لائن) وزیر تعلیم و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ 12 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جب ریاستی دہشتگردی کی گئی۔ اس روز پولیس اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا گیا تھا۔ 12 مئی کا دن عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کے لیے قربانیوں کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے
گا۔ 12 مئی کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ 12 مئی کو ایک آمر نے اپنے دہشتگردوں کے ذریعے جمہوری کارکنوں کا قتل عام کروایا اور اس قتل عام کے بعد آمر پرویز مشرف نے کہا کہ ہم نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے 12 مئی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ہم شہداء12 مئی کو سلام پیش کرتے ہیں۔