عید اجتماعات کھلی فضا میں منعقد کیے جائیں،حیدر آباد انتظامیہ

324

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کی انتظامیہ نے عیدالفطر کی نماز کے حوالے سے جاری کردہ ہدایت میں کہاہے کہ عیدالفطر کے اجتماعات کھلی فضا میں منعقد کیے جائیں ،اگر کھلی جگہ میسر نہ ہو تو بند جگہ کے دروازے اور کھڑکیاں کھول کر عید نمازکا اہتمام کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلا¶ کو کم سے کم کیا جاسکے ےا ایک ہی جگہ پر اوقات کے فرق سے ایس او پیز کے تحت 2 سے 3عید نماز کا اہتمام کرنے کو ترجیح دی جائے تاکہ زیادہ افراد نماز عید پڑھنے کا شرف حاصل کر سکیں۔ علمائے کرام اور خطیب حضرات کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تقاریر اور خطبے کے اوقات کم سے کم رکھیں ۔موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر 15 سال سے کم عمر ،بڑی عمر والے افراد اور پہلے سے بیمار افراد کو عید نماز پر لانے سے گریز کیا جائے۔ عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید میں شرکت کے لیے آنیوالوں کو کسی صورت ماسک بغیر داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ عید گاہوں اور مساجد میں متعدد داخلی اور خارجی راستے رکھے جائیں تاکہ وائرس کی منتقلی کو روکا جا سکے۔ ہر نمازی کو عید گاہوں اور مساجد میں نصب کردہ تھرمل گیٹس سے ہوکر مسجد میں داخل ہونا ہوگا اور کسی بھی طرح کے سمپٹمس والے افراد کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ منتظمین پر لازم ہے کہ داخلی راستوں پر ہینڈ سینیٹائیزر / ماسک کا انتظام کریں ۔ نمازیوں کے درمیان کم از کم 6 فٹ کا سماجی فاصلے کے حساب سے نماز والی جگہوں پر نشانات لگائے جائیں اور وضو گھر سے کر کے آنے کو ترجیح دی جائے جبکہ گھروں سے ہی نماز کی ادائیگی کی چادریں اپنے ساتھ لائیں،نماز عید کے مکمل ہونے پر ایک دوسرے گلے ملنے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے تاکہ وائرس کی منتقلی کو روکا جا سکے۔