جاپان نے پاکستان سمیت 152 ممالک کے مسافروں پر پابندی لگادی

326

ٹوکیو: جاپان نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے 152 ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

جاپانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے پر یہ فیصلہ کیا گیا، پاکستان بھارت اور دیگر کئی ملکوں کےمسافروں کے داخلے پر پابندیوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

جاپان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جاپان کے مستقل رہائشی، ورکنگ ویزا رکھنے والے غیر ملکی بھی داخل نہیں ہوسکیں گے، صرف جاپانی شہریوں کو جاپان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔