سکھر:منافع خور سرگرم،ماسک سمیت جراثیم کش اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

187

سکھر(نمائندہ جسارت)منافع خوروںنے کورونا وائرس کو بھی کاروباری سیزن سمجھ کر ہر شے کی قیمتوںمیں اضافہ کردیا،شہر بھر می ماسک نایاب ہوگئے 100روپے والے ماسک کے ڈبے کی قیمت1000روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے لیکن خدمت انسانیت سے عاری منافع خوروںنے کورونا وائر س کی تیسری لہر کو سیزن سمجھ کر ہر شے کی قیمتوںمیں اضافہ کردیا۔ سکھر میں بھی سرجیکل ماسک نایاب ہوگئے، مارکیٹ میں 100 روپے والے ماس کے ڈبے کی قیمت 500سے 1000 روپے تک پہنچ گئی جبکہ دوسری جانب روزگار کے حصول کیلےے شہریوں نے بھی مختلف دفاتر کے باہر اور سڑکوں پر بھی ماسک فروخت کرنا شروع کردیے ۔اطلاعات کے مطابق شہر کے میڈیکل اسٹورز پربھی ماسک ختم ہوگئے اور سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں میں بھی ماسک دستیاب نہیں ہےں۔