حسین محنتی کی شمس الدین خالد اور نصیر گوپانگ کے بھائی کی وفات پر تعزیت

256

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، قیم کاشف شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے معروف وکیل شمس الدین خالد انصاری کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صوبائی امیر نے سندھی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن نصیر گوپانگ کے بھائی کی وفات پر بھی دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔