بی ایم جی کی قیادت کا آصف نثار کے انتقال پر اظہار افسوس

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کی قیادت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے عہدیداروں نے سابق سینئر نائب صدر کے سی سی آئی اورتجربہ کار تاجر آصف نثار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جن کا اتوار کو کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ شب مسجد صہیم میں ادا کی گئی اور انہیں ڈی ایچ اے فیز 8 قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا، وائس چیئر مین بی ایم جی طاہر خالق اور ہارون فاروقی، جنرل سکرٹری بی ایم جی اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ، سینئر نائب صدر ثاقب گڈ لک، نائب صدر شمس الاسلام خان اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جن میں وائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار بھی شامل ہیں جو مرحوم آصف نثار کے بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم آصف نثار ایک پرجوش اور سرگرم بی ایم جینزتھے جن کو بطور سینئر نائب صدر کے سی سی آئی تاجر و صنعتکار برادری کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کے پیش نظر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔