حادثات وواقعات میں15 سالہ لڑکے سمیت 7افراد جاں بحق

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات وواقعات میں7افراد جاں بحق ہوگے دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع معائنے کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردی جہاں پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ وجہ موت معلوم ہوسکی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت سامنے آسکے گی‘ پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریاکے علاقے ناردرن بائی پاس یوٹرن کے قریب جھاڑیوں سے6روزپرانی ایک شخص کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی اس حوالے سے ایس ایچ او گلزار تونیو نے بتایا کہ فوری طورپرمتوفی کی شناخت اوروجہ موت معلوم نہیں ہوسکی ہے،انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کا عباسی شہید اسپتال پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اورپوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا جبکہ پولیس نے ہلاک ہونے والے شخض کے اہلخانہ کوتلاش کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں،سعیدآباد کے علاقے مواچھ گوٹھ فلائی اوورکے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گیا فوری طور پرمتوفی کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ متوفی شخص نشے کا عادی تھااورنشے کی زیادتی کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ہے،ایئرپورٹ کے علاقے شارع فیصل چھوٹا گیٹ پیڈسٹرین پل کے قریب سے 30 سالہ شخص کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاںمتوفی کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ہے۔شاہ لطیف ٹائون کے علاقے منزل پمپ کے قرین تیز رفتار نامعلوم گاڑی سڑک عبور کرنے والے 15سالہ بچے کو ٹکر مارکرفرار ہوئی ۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش سرد خانے منتقل کردی اور اہلخانہ کی تلاش شروع کردی۔ لانڈ ھی کے علاقے قذافی ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 17سالہ نوجوان جاںبحق ہو گیا،نارتھ کراچی سیکٹر سیون سی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار دوافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے ایمبولنس کی ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق ایک زخمی کی شناخت 28سالہ عمران ولد سلطان کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے شخص کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے اوراسکی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمی کوعباسی اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر 7c اقرا یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں 02افراد شدید زخمی ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں شدیدزخمی 50سالہ نامعلوم شخص دوران علاج دم توڑ گیا، زخمی کی شناخت 28سالہ عمران ولد سلمان کے نام سے ہو ئی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش سرد خانے میںرکھوادی ہے ۔