لاکھوں روپے کی غیرملکی سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

133

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ویسٹ زون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو کار سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس پر مشکوک کار نمبر AWA-233 کو روک کر اس کی تلاشی لی تو کار سے غیر ملکی سگریٹ 7 ہزار 8 سو پیکٹ موجود تھے، پولیس نے کار کو دفعہ 550 کے تحت قبضے میں لیتے ہوئے ملزم مہر علی ولد رحیم بخش کو زیر دفعہ 54 کے تحت گرفتار کرلیا، برآمد ہونے والی غیر ملکی سگریٹ نان کسٹم پیڈ ہے اور یہ غیرقانونی طریقے سے شہر کے مختلف علاقوں میںسپلائی ہونا تھی، گرفتار ملزم اور برآمدہونے والے سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔