بحریہ ٹائون زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ بندکرے، کھئیل داس کوہستانی

173

کراچی ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ایم این اے کھیئل داس کوہستانی، راجا انصاری، محمد موسیٰ جاموٹ و دیگر رہنماؤں کابحریہ متاثر گوٹھوں کا دورہ، تفصیلات کے مطابق ملیر کے دیہات نور محمد گبول گوٹھ، عبداللہ گبول ،کمال جوکھیو گوٹھ میں مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور علاقہ مکینوں پر تشدد کے خلاف زخمیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ایم این اے کھیئل داس کوہستانی، سینئر نائب صدر سندھ راجا انصاری، مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر محمد موسیٰ جاموٹ، انور جاموٹ و دیگر نے متاثرہ گوٹھوں کا دورہ کیااور مرحوم فیض محمد گبول کے صاحبزادے مراد گبول سے ملاقات کی۔ملاقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کھیئل داس کوہستانی نے کہاکہ بحریہ ٹائون ملیر کے مقامی لوگوں پر ظلم کرنا بند کرے،سندھ حکومت قبضہ کی گئی زمینوں کو فوری طور پر خالی کروائے، انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کا سلسلہ بند کرکے قبضہ کی گئی زمینوں کو خالی کیا جائے۔ کھئیل داس کوہستانی نے کہاکہ اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔