۔2021ء ’’ترکِ تمباکو کا عزم کیجیے‘‘کے عنوان سے منایا جائے گا

269

کراچی ( پ ر )امسال2021 ء ’’ترک تمباکوکا عزم کیجیے‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا۔ قومی ادارہ صحت کے جاری اعلان کے مطابق سماجی صحت کے لیے عوام الناس تک رسائی کے لیے مساجد ومنبر ایک ایسا ذریعہ ہیں جو ہمارے بگڑے ہوئے معاشرے میں ایک اہم تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔ محکمہ اوقاف کراچی نے انسداد تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں اوقاف کے زیر انتظام تمام مساجد میں قرآن و سنت کی روشنی میں عوام الناس کو تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں جامع آگاہی کے احکامات جاری کیے گئے۔ وزارت قومی صحت کے پروگرام ’’تمباکو سے پاک کراچی‘‘ کے تعاون سے اس بار قرآن کریم کی آیات اور سنت مبارکہ کی روشنی میں عوام الناس کو تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں جامع آگاہی دی جائے۔