سندھ اسمبلی نے الیکٹرک کار کی رجسٹریشن کا بل منظور کرلیا

300

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں موٹر وہیکل ٹیکسیشن ترمیمی بل  کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی .وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے ضمنی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تھا، ترمیمی قانون کے تحت الیکٹرک کار رجسٹرڈ کی جاسکیں گی۔