نااہل خان کی غفلت سے کورونا پھیلا ہے، مرتضیٰ وہاب

121

کراچی (آن لائن) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کے
حوالے سے سوئی ہوئی نااہل وفاقی سرکار کو نیند سے بیدار کیا دنیا جانتی ہے پاکستان میں نااہل خان کی مجرمانہ غفلت اور غیر ذمے دارانہ بیانات سیکورونا پھیلا ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کورونا کو عام فلو قرار دیکر عوام کو نہ صرف گمراہ کیا گیا بلکہ موت کے منہ میں دھکیلنے کی سازش کی گئی سندھ حکومت نے روز اوّل سے کورونا وائرس کے خلاف سنجیدہ اقدامات کیے اور اپنے عوام کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزرا برتھ ڈے پارٹیاں منا کر ایس او پیز کی خود دھجیاں بکھیر رہے ہیں سلیکٹیڈ اور نااہل وفاقی سرکار مہلک وبا پر بھی سیاست سے باز نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کورونا وبا کراچی میں پھیلانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کے ایوارڈ کے اولین مستحق ہیں شرفا اور غریب بے سہارا افراد کی زمینیں ہتھیانا حلیم عادل شیخ کی پہچان بن چکی ہے ان کے ماضی اور حال سے سب واقف ہیں جھوٹ بولنا اور صرف الزام تراشی کرنا پی ٹی آئی والوں کا وتیرہ ہے۔