اسٹیٹ بینک نے غریب عوام سے 2 ارب چالیس کروڑ روپے کے حقوق چھین لیے

413

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان پرائزبانڈز ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد فاروق نورانی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے غریب عوام سے راتوں رات 2 ارب چالیس کروڑ روپے کے حقوق چھین لیے ۔کراچی پریس کلب میں فاروق نورانی، محمد یعقوب ،الطاف پولانی،محمدسلیم اور محمدعارفن مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان کی ناقص پالیسی کی جہ سے آج عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنادیا گیا ہے ۔بیروزگاری کی وجہ سے سفید پوش افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں، معیشت کو چلانے والے وزرا اور مشیران ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تین مئی کو7500روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی روک کر اسٹیٹ بینک نے دو ارب چالیس کروڑ روپے جھٹکا لگادیا ہے۔تین ماہ تک اسٹیٹ بینک پرائز بانڈ کی فروخت سے کاروبار چلاتا رہا اور جب قرعہ اندازی کا وقت آیا تو اس نے اپنا فیصلہ سنادیا ۔انہوںنے کہا کہ ایک طرف ملک کیمعیشت عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے خراب ہے تو دوسری جانب حکومت پاکستان کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آج تجارت کے پیشہ سے وابستہ افراد قرضوں کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے دار حکومت نے آتے ہی سب سے پہلے 40ہزار روپے والا انعامی پرائز بانڈز بند کیا پھر 25ہزارروپے والے کو رک دیا گیا اور اس کے بعد 15ہزار روپے والا پرائز بانڈز عام مارکیٹ میں فروخت کرے پر پابندی لگانے کے بعد اب اچانک 7500 والا پرائزبانڈ بند کرنے کے سات اس سے کمائی جانے والی رقم سے بھی عوام کو محروم کردیا گیا جس کی وجہ سے ملک کے کاروباری حضرات میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کسی بھی وقت اسٹیٹ بینک اعلان کرسکتا ہے کہ5ہزار روپے کا نوٹ بند کردیا گیا ہے۔